ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کجریوال کا دہلی کے عوام کو تحفہ ، حکومت 40 خدمات کرے گی خانہ تحویل

کجریوال کا دہلی کے عوام کو تحفہ ، حکومت 40 خدمات کرے گی خانہ تحویل

Thu, 16 Nov 2017 23:39:09    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍نومبر (ایس اونیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کجریوال حکومت نے دہلی کے عوام کے لئے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی حکومت بنیادی عوامی خدمات کی فراہمی خانہ تحویل (ہوم ڈلیوری ) کی شکل میں کرنے جا رہی ہے ۔ اس ضمن میں حکومت کاموقف ہے کہ اس سے لمبی لمبی لائن سے نجات ملے گی اور لوگوں کو اپنے اپنے متعلقہ امور و افعال پر توجہ دینے کا مناسب وقت ملے گا ۔ دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال نے اعلان کیا کہ بنیادی عوامی خدمات جیسے راشن کارڈ جو غریب خاندا ن کوخصوصی رعایت( سبسڈی) والے اناج کی فراہمی کرتا ہے ، اب دہلی کے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں خانہ تحویل ( ہوم ڈلیوری ) کی شکل میں پیش کیا جائے گا ۔ عوامی ڈیلیوری سسٹم (پی ڈی ایس) کے ذریعے، لوگوں کو راشن کارڈ گھر پہنچایا جائے گا ۔س کے تحت دارالحکومت میں رہنے والے تمام راشن کارڈحامل کو ان کے کوٹہ کااناج گھر پہنچایا جائے گا ۔ کجریوال کابینہ نے کہا ہے کہ یہ قدم دنیا میں اپنی قسم کی پہلی کوشش کے طور پر تصورکیا جائے گا۔ اس ضمن میں منش سسودیا نے کہا کہ اہلکارکاغذی عمل کی تکمیل کے لئے آپ کے دروازے تک پہنچیں گے ، کاروائی مکمل ہونے کے بعد صرف ادائیگی کی جائے گی اور آدھار بائیومیٹریک کے ذریعہ اس کی تصدیق ہوگی ۔یہ قدم راشن لینے والوں کی لمبی لمبی لائن کی کلفت کے خاتمہ کیلئے اٹھایاجا رہے ہے ۔ جس کے لئے لوگوں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرناپڑتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اب شادی سر ٹیفکیٹ سمیت تمام متعلقہ دستاویزات، رہائش منتقل ہونے کا پتہ ، برادری تصدیق نامہ وغیرہ اب گھر پہنچ کر ہی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس اسکیم میں خرچ ہونے والی رقم کی ادائیگی حکومت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے باشندوں کو دستاویزات تلاش کرنے اور ان کو داخل کرنے کے بجائے اپنے متعلقہ امور پر وقت دینے کا موقعہ ملے گا۔ حکومت نے کہا کہ اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں 40خانہ تحویل ( ہوم ڈلیوری ) خدمات کا آغاز کیا جائے گا اور اسی طرح ہر ماہ اس میں مزید 40خانہ تحویل کی فہرست میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ اس نظام میں بائیو میٹرک مشین مستفید شخص کو پہچان لے گی اور ایک خاص مستفید کو دیئے گئے راشن کی تفصیلات کے متعلق وینڈنگ مشین میں ایک آرڈر بھیجی گی ۔ یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ نظام پی ڈی ایس کے ذریعے راشن کی تقسیم میں چوری ہونے کے مسئلہ کو بھی حل کرے گا ۔ بائیو میٹرک نظام اس کے انگوٹھا نشان ، تصویر اور آدھار نمبر کے ذریعہ مستفیدین کی شناخت کرے گا، جبکہ وینڈنگ مشین مستفیدین مقررہ وزن کے اناج کو تقسیم کرے گا ۔ 


Share: